62

آئی پی ایل2024؛ممبئی انڈینزاور حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات

اس میچ میں ٹی20 کی تاریخ کا سب سے زیادہ رنز بننے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، جہاں 40 اوورز میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 523 رنز بنائے۔
حیدر آباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے آٹھویں ہی میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ٹرویس ہیٹ نے 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما 23 گیندوں پر 63 اور ہینرج کلاسن نے 34 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کا آغاز متاثر کن نہ رہا تاہم مڈل آرڈر میں تلک ورما 34 گیندوں پر 64 جبکہ ٹم ڈیوڈ نے ناقابل شکست 22 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سنگ میل نے سال 2023 میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کا ریکارڈ توڑا جس میں مجموعی طور پر 517 رنز بنائے گئے تھے۔
اس میچ میں چھکوں کا بھی ریکارڈ قائم ہوا، جہاں میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے 38 چھکے لگائے گئے، ممبئی انڈینز نے 20 جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کے بلیبازوں نے 18 چھکے لگائے۔
ایک اور ریکارڈ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ابتدائی 7 اوورز میں 100 جبکہ پہلے 10 اوورز میں 148 محض 2 وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے جو ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کوینا مافاکا نے اپنے چار اوورز میں 66 رنز لٹائے، انہیں بلیبازوں کی جانب سے 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے گئے۔
ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی کے ساتھ ٹاپ 5 میچز
سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ ممبئی انڈینز 523 رنز (2024)
جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز 517 رنز (2023)
لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز 515 رنز (2023)
سرے بمقابلہ مڈل سیکس 506 رنز (2023)
ٹائٹنز بمقابلہ نائٹس 501 رنز (2022)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں