85

سنگاپور اور اور ہانگ کانگ کی فوڈریگولیٹری اتھارٹیز کی بھارتی برانڈ پر پابندی

نئی دہلی:میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ اور سنگاپور کی فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز کا کہنا ہے مشہور بھارتی مصالحوں کے برانڈ ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے
واضح رہے کہ کینسر پر تحقیق کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایتھیلین آکسائیڈ کو کینسر پیدا کرنے والے مادے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
حکام نے اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو شیلف سے ہٹادیں جبکہ جن صارفین نے یہ مصنوعات خریدی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے استعمال نہ کریں۔
ایتھیلین آکسائڈ ایک کیڑے مار دوا ہے جو کھانے میں استعمال کی مجاز نہیں تاہم مائکروبیل آلودگی کو روکنے کے لیے اسے زرعی مصنوعات کو دھونے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں