257

ثنا جاوید کی سالگرہ پرشعیب ملک کی پوسٹ

شعیب ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ثنا شعیب ملک۔
شعیب ملک نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی سالگرہ کے موقع پر شوہر و قومی کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع دی تھی۔
سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

https://www.instagram.com/p/C4S3okLqo-I/?utm_source=ig_embed&ig_rid=6467394f-78e4-41bc-8a3c-902b6c7b58f6

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں