250

رمضان میں مسجد نبوی کی چھت پر روزانہ کتنے افراد نماز ادا کر رہے ہیں

ریاض: سعودی میڈیا کے مطابق عاشقان رسول کی شایان شان میزبانی اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے مسجد نبوی کی چھت میں توسیع کی گئی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ نمازی جمع ہوسکیں۔
چھت پر جانے کے لیے مسجد نبوی کے داخلی راستوں کے ساتھ ہی 24 سیڑھیاں بنائی گئی ہیں جب کہ عمر رسیدہ اور ضعیف افراد کے لیے 6 ایسکلیٹرز بھی نصب ہیں۔ نمازیوں کے لیے مسجد نبوی کی چھت پر 5 ہزار قالین بچھائے گئے ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر صحن کے علاوہ مغرب کی اذان اور افطار کے بعد مسجد نبوی کی چھت کی صفائی کی جاتی ہے اور عشا اور تراویح کی نمازوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
رواں برس رمضان المبارک میں مسجد نبوی کی 67 ہزار مربع میٹر چھت پر روزانہ 90 ہزار عبادت گزار نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بڑی تعداد میں رضاکار معتمرین اور عبادت گزاروں کی رہنمائی اور خدمت کے لیے موجود ہیں جو چھت کی صفائی، افطار کی تیاری، تقسیم اور زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر مامور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں