84

ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ملک پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک یا شخص کو امریکی پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
دی نیشن کے مطابق ہم گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں ایک سرکردہ سرمایہ کار ملک ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابی امریکا کے بھی مفاد میں ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیںامریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرتے وقت پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔
خیال رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جس کے دوران ملین ڈالرز کے معاہدے طے پانے کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں