69

قرآن کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عوام الناس تک پہنچانا جائے تاکہ جہالت کا خاتمہ ہو

گوجرانوالہ۔
ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئو د رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ، علامہ ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق الازہری، مفتی محمد شعبان القادری پیر سید مستجاب علی شاہ جماعتی حافظ محمد رفیق قادری نے کہا کہ علم ایک لازوال نعمت ہے جس کے پاس قرآن اور احادیث کا علم ہو وہ ایسے افراد تیار کرے جو آگے اس کو پھیلائے علم ایسا صدقہ جاریہ ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جہاں سے طلبا و طالبات کی بے لوث تعلیم تربیت کر کے انہیں اسلام کا مبلغ اور بہتری محب وطن بنایا جاتا ہے علم دین حاصل کر کے علمائے اکرام اور حفاظ اسلام کی تعلیم وترویج خدمت قرآن کا فریضہ سر انجام دے کر معاشرہ کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں علمائے اکرام اور حفاظ علم کی شمع روشن رکھتے ہیں جو والدین اساتذہ جامعہ کے معاونین ومنتظمین کے لئے صدقہ جاریہ کاسبب بنتے ہیں حالات کا تقاضا ہے کہ قرآن کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عوام الناس تک پہنچانا جائے تاکہ جہالت کا خاتمہ ہو قرآنی انوار سے زمانے بھر کو روشن کر کے معاشرے کو نظام مصطفی کا ماڈل بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد پاپولر نرسری کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی نظامت ونقابت کے فرائض مہتمم جامعہ قادریہ مولانا حافظ محمد رفیق قادری اور صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر نے سر انجام دیئے۔تقریب کے مہمانان گرامی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن رضا، پروفیسر محمد فیض رسول فیضان ، رانا محمد سلیم خاں کے علاوہ جماعت اہل سنٹ کے ڈویژنل راہنما مولانا حافظ محمد اشرف رضا،حاجی محمد یعقوب چشتی ضلعی امیر، چوہدری سجاد مشاق، چوہدری محمد فاروق چیمہ، چوہدری محمد اقبال ہنجرا ، چوہدری شا زب چٹھہ ، ملک محمد منیب ،مولانا طالب مجددی، ،خطیب الرحمن مغل،فاروق بھلی،حافظ عمران یعقوب سیالوی،ڈاکٹر عثمان چیمہ،پروفیسر حافظ طارق،مرزا ظفر اقبال بیگ کے علاوہ کثیر تعداد میں علما ومشائخ تنظیمات اہل سنت کے قائدین اور ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میںعلماو مشائخ مہمانان گرامی نے فارغ التحصیل حفاظ اور طلبا کو دستار فضیلت اور انعامات سے نوازا ، آخر میں علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے عالم اسلام ، وطن عزیز اور فلسطین استحکام پاکستان کے لئے لئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں