248

آئی پی ایل؛ پریتی زنٹا نے کس کو کرکٹر کو اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے

سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے ایک شو دی سپر اوور انکشاف کیا کہ 2009 کی بات ہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی دن تھے، پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے ٹورنامنٹ کے دوران مجھے اپنے ہاتھوں سے آلو کے پراٹھے بناکر کھلائے تھے۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی نے سوچا نہیں تھا کہ پریتی زنٹا اپنی ٹیم کے پلئیر کیلئے آلو کے پراٹھے بناکر دیں گی؟، ہم جنوبی افریقہ میں تھے اور انہوں نے ہوٹل میں اچھے پراٹھے پیش نہیں کیے تھے، جس پریتی زنٹا نے مجھے پیشکش کی کہ ناشتے میں کیا کھا گے؟ جس پر میں نے کہا کہ آلو کا پراٹھہ، اور بالی ووڈ اسٹار نے کہا کوئی مسئلہ نہیں انکا یہ انداز نہایتی مثبت تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں