111

پاکستانی باکسر آغا کلیم نے عالمی ٹائٹل جیت لیا

کراچی:بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا آغا کلیم بلدیہ ٹان ، کراچی میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، ٹائیگر مارشل آرٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے والا آغا کلیم سرکاری سرپرستی کا خواہاں ہے تاکہ مستقبل میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کو نام مزید روشن اور بلند کرسکے۔ورلڈ موئے تھائی چیمپئین شپ میں پاکستانی نوجوان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا،
آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیے، پہلی فائٹ میں انہوں نے کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں زیرکیا۔ چیمپئین شپ میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
23 سالہ آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں