139

پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب ریسکیو

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے آتشزدگی کا شکار ہونے والی ایرانی کشتی میں سوار 8 ماہی گیروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچایا۔
فوری اور پیشہ وارانہ امدادی کوششوں کے نتیجے میں سمندر سے تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر موجود عملے نے آگ لگنے کی اطلاع دی تھی۔
پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز نے تمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں