57

ڈیلس:دی جاگو ٹائمز کے مدیر اعلی راجہ زاہد خانزادہ کے والد عبدالطیف خانزادہ کو ٹیکساس میں سپردخاک

ڈیلس:دی جاگو ٹائمز کے مدیر اعلی راجہ زاہد خانزادہ کے والد عبدالطیف خانزادہ کو ٹیکساس میں سپردخاک
ڈیلس :ڈیلس کمیونٹی ایک قابل احترام شخصیت، عبداللطیف خان خانزادہ کے انتقال پر سوگوار ہے، معزز سماجی کارکن اور جیو نیوز ، جنگ کے ممتاز صحافی۔ راجہ زاہد خانزادہ کے والد، ایک عبداللطیف خان خانزادہ انتہائی مختصر علالت کے بعد انتقال پر سکون طور پر انتقال کر گئے، وہ سب کے دلوں میں یادیں چھوڑ گئے جو بھی انہیں جانتے تھے۔
عبدالطیف خان خانزادہ کی نماز جنازہ انکے پوتے معروف بزنس مین راجہ راحیل اختر خانزادہ کی امامت میں ادا کی گئی، جبہ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی کمیونٹی کے افراد سمیت سماجی ادبی سیاسی تنظیموں کے سرکردہ رہنماں جسمیں ڈاکٹر حسن ہاشمی، فراز ہاشمی، ڈیموکریٹک پارٹی کے رہمنا سید فیاض حسن۔ عماد سالم، ساتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے صدر امیر مکھانی۔ کشمیری رہنما راجہ مظفر کشمیری، مجیب قریشی، پاکستان سوسائیٹی کے نائب صدر غالب ملک، عابد بیگ۔ پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر جاوید اجمل، افتخار افتی، انعام اللہ شیروانی، پاکستان پیپلزپارٹی ڈیلس کے صدر عامر میمن۔ شو بزنس کے اے زی قاسمی، گلوکار فیصل اختر۔ ادبی تنظیم النور کے روح رواں نور امرہوی۔ شاہ عالم صدیقی، رئیس غنی، ارشد قائم خانی، ریحان قیصر، شیعہ رہنما علی رضوی، ڈاکٹر کامران را۔ ڈاکٹر عرفان شاہ، ڈاکٹر رضوان شاہ، میجر (ر) ایاز سید، کرام خلیل، پروفیسر سمیر اقبال، شوکت محمد، بریسٹر توصیف کمال،لائق علی خان قائم خانی، مقبول مغل،نسیم حسین،غلام بنی کلوڑ، شوکت گندیویا، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
عبدالطیف خان کو امریکہ کے شہر فورٹ ورتھ کے قریب مسلم قبرستان جاشوا سمیٹری میں سپردخاک کردیا گیا
عبدالطیف خان عرصہ دراز سے امریکہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ مقیم تھے جبکہ انکو چند روز قبل ڈاکٹروں نے خون میں کینسر لیوکیمیا کی تشخیص کی تھی ، اور ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اختتام کے قریب ہیں۔ مرحوم ایک زندہ دل شخصیت تھے، موت سے قبل انہوں نے بستر مرگ پر نوافل ادا کیئے، جسکے بعد وہ بارہ گھنٹہ سکون کی نیند سوئے اور اسی دوران کی روح انکے جسم سے پراوز کرگئی۔ نماز جنازہ میں مقامی مسجد کے امام کا کہنا تھا کہ انکو اللہ نے اپنے پاس بلانے میں ماہ رمضان کا اور جمعہ کے دن کا انتخاب کیا، جوکہ ایک بڑی سعادت کی نشانیوں میں سے ایک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں