225

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والو ں پر نعمان اعجاز نے کیا کہا

واضح رہے کہ 23 مارچ کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔
ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اداکارہ سجل علی، گلوکار راحت فتح علی خان، جگن کاظم ودیگر بھی شامل تھے۔
انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جن جن کو ستارہ امتیاز ملا ان سب دوستوں کو بہت بہت مبارک۔۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکار نعمان اعجاز نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان کو ایوارڈز دینے والے کو بھی ستارہ جرت ملنا چاہیے۔ پاکستان زندہ باد۔
نعمان اعجاز نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ پاکستان کے چمکدار ستارہ ہیں۔

https://www.instagram.com/p/C47vr5ioL2b/?utm_source=ig_embed&ig_rid=c09b2007-96e4-4434-bfbe-fe4438b4b780

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں