56

افغان شہریوں کے لیے 12 ہزار اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کا اضافہ

اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کا پروگرام، SIV، کانگریس کی طرف سے منظور کردہ ایک پروگرام ہے جس کے تحت تقریبا 38،500 خصوصی ویزے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ یہ ویزا مستقل رہائش کا راستہ پیش کرتا ہے اور آخر کار امریکی شہریت کا باعث بن سکتا ہے۔
اضافی ویزوں کی یہ تعداد درخواست کیے گئے 20 ہزار ویزوں کی تعداد سے ابھی بھی کم ہے۔
امریکی قانون سازوں نے 1.2 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کے پیکج میں ان افغان شہریوں کے لیے اضافی 12,000 خصوصی تارکین وطن کے ویزے (SIVs) شامل کیے ہیں جنہوں نے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کی تھی اور انہوں نے اس پروگرام کو 2025 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے حکومت کی جزوی بندش کی امکان سے بچنے کے لیے اخراجات کے ان بلز پر ہفتے کے روز کانگریس کی منظوری کے چند ہی گھنٹوں بعد دستخط کر کے انہیں قانونی شکل دی۔
پناہ گزینوں کی آبادکاری کے ادارے گلوبل ریفیوج کی صدر اور سی ای او کرش اومارا وگناراجا نے ایک بیان میں لکھا کہ کانگریس کے دو جماعتی تعلقات کو دیکھنا “حوصلہ افزا” ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ” یہ بات ابھی انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس نے یہ کارروائی اس وقت کی جب حکومت بندش کے قریب تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں