129

اذلان شاہ ہاکی کپ؛ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان ہوگیا

ملائشیا کے شہر کوالمپور میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔
ایونٹ میں 6 ممالک نیوزی لینڈ، کوریا، ملائشیا، جاپان، پاکستان اور کینیڈا شامل ہیں، ٹورنامٹ کا افتتاح 4 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائشیا کے خلاف، دوسرا میچ 5 مئی کو کوریا، 7 مئی کو جاپان، 8 مئی کو کینیڈا جبکہ آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو کھیلے گا۔
پاکستان نے گزشتہ ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 مئی سے اسلام آباد میں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں