60

چھ دہائیوں میں حرمین شریفین کا نقشہ ہی بدل چکا ہے: معمر سعودی

66 برس قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے جب مسعی میں جاتے تھے تو وہاں کنکریوں پر چلنا ہوتا تھا جبکہ اب سنگ مرمر کا فرش بچھا ہے۔
علاوہ ازیں مسعی میں تاجر اپنی مصنوعات بھی فروخت کیا کرتے تھے۔ لوگ عمرہ بھی کرتے اور اشیا بھی خریدتے تھے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے معمر سعودی نے عمرہ کے حوالے سے اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال ہجری 1379 میں جب عمرہ کی غرض سے مسجد الحرام آتے تھے اس وقت یہاں اتنی کشادگی نہیں تھی اور نہ ان سہولتوں کا تصور تھا جو اب میسر ہیں۔
آب زم زم پینے کیلیے سقا (پانی پلانے والے) کی خدمات حاصل کیا کرتے تھے۔
موجودہ سہولتوں کے حوالے سے معمرشہری کا کہنا تھا اب جو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں وہ مثالی ہیں جن پر سعودی عرب کے حکمرانوں کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں