170

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ مسافروں کی ریکارڈ آمد

مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سعودی عرب کی ابتدائی ایئرپورٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو 1950 میں تعمیر ہوا تھا۔
بین الاقوامی ایئرپورٹس کے زمرے میں جہاں مسافروں کی سالانہ تعداد 5 سے 15 ملین تک ہے۔ اس میں دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 فیصد کارکردگی سے سرفہرست رہا۔
مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر ہے جس نے پہلی مرتبہ 9 ملین مسافروں کی آمد کی ریکارڈ تعداد حاصل کی۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے فروری 2024 میں مملکت کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
اس کی درجہ بندی ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم سکائی ٹریکس نے 2020 میں کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں