51

سعودی عرب میں بہت محبت ملی ہے: فٹبالر لیونل میسی

العربیہ کے مطابق ایم بی سی بگ ٹائم پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میں اس محبت کیلیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ سعودی عرب آنے پر مجھے ملتی ہے۔ انہوں نیدوبارہ سعودی عرب آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
میسی نے مزید کہا وہ خود احتسابی کرنا جانتے ہیں، انہیں معلوم ہوتا ہے کب وہ اچھا کھیل رہے اور کب کارکردگی خراب ہے، جب یہ محسوس ہوگا کہ کارکردگی دکھانے اور اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے قابل نہیں ہوں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا، تاہم ابھی وہ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہے، جب انہیں محسوس ہوا کہ اب کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں ہوں تو فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیلیے ہمیشہ شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے اس ملک کی ثقافت اور منفرد مقام پر جواس نے حاصل کیا ہے خوشی ہے۔ مملکت میں ملنی والی محبت سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور امید ہے شائقین بھی ہمارے میچوں سے محظوظ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں