آئی سی سی کے مطابق اس ترانے کے بول شلوکے لال اور ساویری ورما نے لکھے ہیں اور اس کو پریتم، نکاش عزیز، سری راما چندرا، امیت مشرا، جونیتا گاندھی، آکاسا اور چرن نے گایا۔
یہ بول ہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کے، جس کی ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ 22 سیکنڈ ہے۔
جس کے بول ون ڈے چمتکار بھی ہے۔۔۔۔ ون ڈے میں تکرار بھی ہے۔۔۔۔ ہر کسی کی دھڑکنیں بھی ڈولیں۔۔۔ دل جشن جشن بولے۔۔۔ دل جشن جشن بولے۔۔۔
آئی سی سی کے ریلیز کیے گئے اس ترانے کی دلچسپ چیز یہ ہے کہ اس میں فینز اور اینیمیٹڈ کریکٹرز کو ون ڈے ایکسپریس (ٹرین) میں دکھایا گیا ہے، جو ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے بے قرار دکھائی دیتے ہیں۔
