کراچی:وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ضیامحی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔
سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی ضیا محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں ضیا محی الدین کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ممتاز اداکار کا انتقال دنیائے فن کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین اپنی سدا بہار فنی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
