ملتان:افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہیہ سفر دبئی سے شروع ہوا اور لاہور کراچی سے ہوتا ہوا ملتان پہنچا ۔اب اللہ نے چاہا تو اگلے سال پشاور اور کوئٹہ بھی جائے گئے
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جس میں موسیقار و گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔
نجم سیٹھینے کہا لاہور والے میرے دل میں ہیں، ملتان والے ذہن میں ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میرا دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا۔
تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
