150

پاکستان ٹیم کے لئے اچھے کھلاڑیوں کی تلاش ہو گئی، بابراعظم

کراچی:بابراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ سے کیا تھا، چھ سال تک کراچی کنگز کیساتھ بطور فیملی جڑا رہا ہوں، کراچی والوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے، کراچی کنگز کے خلاف مقابلہ سنسنی خیز رہے گا، اب پشاورزلمی کا حصہ ہوں۔پشاور زلمی کیساتھ پہلا سال ہے کوشش یہی ہے کہ ہم جیتیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنی بیٹنگ میں نئے خطوط پر کام کر رہا ہوں، لیگ میں مقابلے دلچسپ اور سخت ہوں گے، اسپنرز کو کم کھیلنے کا موقع ملتا ہے اس لیے اسپن بولنگ کے خلاف پریکٹس پر توجہ دی ہے۔
پی ایس ایل میں امید کے کے بہت سا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا جو ٹیم پاکستان کا حصہ بنے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں