115

شاداب کو شادی کا تحفہ پی ایس ایل ٹرافی دے گے، حسن علی

کراچی: نیشنل اسٹیدیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حسن علی نے کہاپی ایس ایل میں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کا نادر اور بہترین موقع میسر آئے گا، کہ یہ درست ہے کہ میری کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہا اور اونچ نیچ آتی رہی ہے ، تاہم میری ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی کچھ بھی کہنے کا حق نہیں، جو مجھ پر تنقید کرتے ہیں، وہ کبھی مجھے نیٹ پر بھی آکر مجھے کھیلتا دیکھیں۔
حسن علی نے اپنے ساتھی ممتاز آل راونڈر شاداب خان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اپنے دوست کی شادی کی بہت خوشی ہے، ان کی شادی میں میرے اہل خانہ بھی بہت مصروف رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 8 کا ٹائٹل جیت کر شاداب خان کو شادی کا سب سے بڑا تحفہ دیں گے، اگر شاداب خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے بعد قیادت کا موقع ملا تو وہ وہ کپتان ضرور بنیں گے۔
یاد رہے کہ حسن علی پی ایس ایل8 میں اسلام آباد کی نمائندگی کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں