لاہور:سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، انتخاب کا شیڈول دینا الیکشن کمیشن اور گورنرز کی آئینی ذمہ داری ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ قوم سب دیکھ رہی ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے کس طرح خوفزدہ ہے۔ الیکشن کمشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری الیکشن شیڈول جاری کرے، گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ کے معاملے پر فٹ بال کھیلنا بند کریں،
پرویز خٹک نے کہا عدالتی فیصلہ آچکا ہے اب انتخاب سے بھاگنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب و خیبر پختونخواہ کے انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
