اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جی 20 ممالک کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے پیش کردہ سمری کا بھی تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے مالی سال 2022-23 کے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے بارے میں پیش کردہ سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گھریلو، کمرشل اور پاور سیکٹرز کے لیے 6 ماہ (جنوری تا جون 2023 ) کے لیے گیس کی قیمتوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے اضافے کی منظوری دی گئی۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو، کمرشل اور پاور سیکٹرز کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے روس کے ساتھ ایک کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے قرضے کی ری شیڈولنگ کے معاہدے پر دستخط کی بھی اجازت دے دی۔
