24

فیس بک صارفین نوکریوں کے جعلی اشتہار سے ہوشیار

وہ افراد جو اس لنک پر کلک کرتے ہیں ان کو ایک پی ڈی ایف فائل دی جاتی ہے جس میں ایکسس ڈاکیومنٹ کا ایک بٹن ہوتا ہے۔ بٹن کو کلک کرنے کے بعد ایک سلسلہ شروع ہوتا ہے جو Ov3r_Stealer نامی معلومات چرانے والا پروگرام فعال کر دیتا ہے۔
پاسورڈ اور کرپٹو والٹ ڈیٹا کو چرانے کے علاوہ Ov3r_Stealer آئی پی ایڈریس پر مبنی مقام کی معلومات، ہارڈویئر کی معلومات، کوکیز، کریڈٹ کارڈ ڈیٹا، آٹو فلز، برازر ایکسٹینشن، مائیکروسافٹ آفس ڈاکیومنٹ اور ونڈوز ڈیوائس میں انسٹال کی گئی اینٹی وائرس اشیا کی فہرست بھی چرا سکتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے فیس بک پر ایک اور اشتہاری کمپین کی نشان دہی کی ہے جو صارفین کو جھانسہ دے کر ان کی ونڈوز ڈیوائس میں میلویئر انسٹال کر دیتی ہے۔
ٹرسٹ ویو اسپائڈر لیبز کی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ کس طرح ایک گمنام شخص نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نوکریوں کے لیے ایک فیس بک کمپین بنائی۔
ٹرسٹ ویو اسپائڈر لیبز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ میلویئر پاسورڈ اور کرپٹو والٹ کی معلومات کو چرانے کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ معلومات اکٹھی کرکے ایک ٹیلی گرام چینل پر بھیجتا ہے جہاں یہ گمنام شخص اس معلومات کو دیکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں