51

یو اے ای میں شدید بارش، تعلیمی ادارے بند

ابو ظبی:اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے پڑے۔ دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج (پیر) چھٹی کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں