22

شہباز شریف کی آصف زرداری کو، حکومت سازی کی دعوت

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور بات چیت آگے بڑھانے پر زور دیا۔
حکومت سازی کے لیے شہباز شریف نے وفد کی صورت میں آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کی ہے حکومت بنانے کی پیشکش کی جس پر پیپلز پارٹی نے پیشکش پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ایک بار پھر حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان اتفاق ہوا کہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کرکے ملک کو بچائیں گے، ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کیا جائے گا، عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
ملاقات میں الیکشن کے بعد نمبر گیم پر مشاورت ہوئی، مل کر حکومت بنانے اور دیگر آپشنز پر تبادلہ خیال ہوا اور آزاد امیدواروں سے دونوں جماعتوں کے رابطوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
ن لیگ نے اپنی پیشکش دی جس پر آصف زرداری نے پیشکش پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کی پیشکش اور تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں