66

ننھے وی لاگر محمد شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد:شیراز کے ساتھ اسکے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔
شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملکر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں