12

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ٹکٹ بھی ہائی وولٹیج پر

جب آپ کسی میچ کے لئے ٹکٹ لیتے ہیں تو اسکی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن آسانی سے خرید لیتے ہیں۔جو پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے
امریکہ میں کسی بھی کانسرٹ یا براڈوے شو کے لیے ٹکٹس لاٹری کے ذریعے بھی دیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو برابری کی بنیاد پر ٹکٹس خریدنے کا شفاف موقع دیا جائے۔
ایسا ہی کچھ اس سال امریکہ میں رہنے والے کرکٹ شائقین کے لیے بھی کیا گیا جہاں رواں سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے جا رہا ہے۔
9 جون کو روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ نیویارک میں ہونے جا رہا ہے۔ اس مقابلے کے ٹکٹ حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیںہے ۔ امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھ میچز کے لیے آئزن ہاور پارک میں ایک عارضی سٹیڈیم زیر تعمیر ہے جس میں 34 ہزار شائقین کی گنجائش ہو گی۔
ناسا کاونٹی کے حکام یہ واضح کر چکے ہیں کہ ٹکٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ مکمل طور پر آئی سی سی کے کنٹرول میں ہے اور وہ اس سلسلے میں کسی کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔
اس سلسلے میں جب بی بی سی نے ناسا کاونٹی کی طرف سے بنائی جانے والی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ہوسٹ کمیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کئی ای میلز کے بعد بھی جواب موصول نہیں ہوا۔
سات فروری کو آئی سی سی نے شائقین کو ایک ہفتے کا وقت دیا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز کے ٹکٹس کی لاٹری میں حصہ لے سکیں۔
انڈیا بمقابلہ پاکستان کی ایک سٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت175 ڈالر جبکہ وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت 300 اور 400 ڈالرز مقرر ہوئی۔
آئی سی سی کے مطابق لاٹری میں انڈیا پاکستان کے میچ کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ باقی میچز کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں