159

پاکستانی نژاد لینا خان کا امریکہ میں نیاریکارڈ

لینا خان ایف ٹی سی کی سب سے کم عمر سربراہ بن گئیں
واشنگٹن:پاکستانی نژاد 32سالہ لینا خان کو امریکی صدر جو بائیڈن نیاعلی وفاقی ریگولیٹری اتھارٹی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
لینا خان سب اس عہد ہ پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر ممبر ہیں
32 سالہ پاکستانی نژاد ماہر قانون لینا خان کی بطور سربراہ فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی منظوری سینیٹ نے بھی رائے شماری کے ذریعے دیدی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق لینا خان لندن میں پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئیں اور جب وہ11سال کی ہوئیں تو والدین نے لندن سے امریکا میں سکونت حاصل کرلی۔ لینا خان کولمبیا یونیورسٹی کے لا اسکول میں پروفیسر رہی ہیں تاہم انہیں شہرت ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایمازون کیخلاف مقالے ایمازون اینٹی ٹرسٹ پیراڈوکس سے ملی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے سربراہ کے لیے ایمازون، فیس بک، ایپل اور گوگل کی ناقد لینا خان کا انتخاب کرلیا ہے۔
لینا خان گوگل، فیس، ایپل اور ایمازون سمیت کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اینٹی ٹرسٹ ہونے پر کافی تنقید کرتی آئی ہیں جب کہ 2019 اور 2020 میں بھی انہوں نے ہاس جوڈیشری اینٹی ٹرسٹ پینل کے وکیل کی حیثیت سے دو طرفہ تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں