75

ایوان کا تقدس پامال کرنے پر اسپیکر کا سخت ایکشن

اسمبلی میں ہونے والے واقعہ پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ایک دوسرے پر حملوں کے علاوہ گالم گلوچ پر تمام حلقوں میں شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت کمیٹی نے انکوائری کے بعد فیصلہ کیا گیا اور ارکین کے اسمبلی کے اجلاس میں داخلہ پر پابندی لگادی
۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
جن ارکین کو پابندی کا سامنا ہو گا ان میں اپوزیشن ارکان میں سے آغا رفیع اللہ، حامد حمید اور شیخ روحیل اصغرپر قومی اسمبلی حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے
جبکہ حکومتی وزراسمیت سنئیر ممبران بھی شامل ہیں،
سامنا کرنے والے حکومتی اراکین فہیم خان علی نواز اعوان، عبد المجید خان شامل ہیں جن پر قومی اسمبلی حدود میں داخلہ پر پابندی عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں