46

پاکستان نے 70روپے کا یاد گاری سکہ جاری کردیا

بینک دولت پاکستان نے اسلام آباد آفس میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مہمان خصوصی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تھے ۔جبکہ تقریب میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بھی تقریب میں موجود تھے ۔
اس سے پہلے بھی پاک چین دوستی پر اعزازی سکہ جاری کیا جا چکا ہے یہ پاک چین دوستی پر جاری ہونے والا یہ چوتھا سکہ ہے۔ پہلا سکہ اکتوبر2009 میں10روپے مالیت کا سکہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پرمیں جاری کیا گیا تھا۔
20 روپے مالیت کا دوسرا سکہ مئی 2011 میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی60 ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں جاری کیا گیا اور اسے پاک چین دوستی کا سال قرار دیا گیا تھا۔ اسی طرح تیسرا سکہ 2015 میں پاکستان چین دوستانہ تبادلے کا سال2015 منانے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں