83

قادر مندو خیل کے خلاف قانونی کارروائی

اسلام آباد(یوایس اُردو نیوز)ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ انہوں نے وکلا سے مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے تاکہ آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور گھٹیا رویہ اختیار کرنے کا راستہ روکا جائے۔ قانونی نوٹس جلد انہیں موصول ہوجائے گا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں