41

فضہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتما م مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم

گوجرانوالہ (اکرم بیگ سے)اس سلسلہ میں ایک تقریب سید نگری بازار میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف سیاسی سماجی شخصیت خواجہ وقار حسن تھے جبکہ صدارت انجمن تاجران بازار سید نگری کے صدر شیخ پرویز احمد نے کی ۔دیگر مہمانان گرامی میں عبدالحمید بٹ،یونس بھٹی،چوہدری شبیر گجر بھی شامل تھے۔اس موقع پر خواجہ وقار حسن اور شیخ پرویز احمد نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا انبیا کا شیوا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے۔ غریب ، مستحق او رنادار افراد کی مالی اعانت کر کے عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ رمضان المبارک میں اللہ کی راہ میں خر چ کرنے کا اجر کئی گنا زیادہ ملتا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مدد کریں ۔رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے جس میں نیکیوں کااجروثواب کئی گنا بڑھا دیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المباک برکتوں ، رحمتوں اور عظمتوں کامبارک مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں اجر و ثواب بڑھا دیا جا تا ہے اور شیا طین کو جکڑ دیا جا تا ہے۔ جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ایک کے بدلے میں 10نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب ، نا دار مستحق اوربیوہ کی امداد کرنا اور ان کے روز ے کھلوانا کارِ ثواب ہے اور ہم سب کو ان نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔اس موقع پر انجمن تاجران بازار سید نگری کے صدر شیخ پرویز احمد نے کہا کہ فضہ ویلفیئر ٹرسٹ کورونا وائرس سے متاثرہ غریب اور مستحق خاندانوں کی امداد جاری رکھے گی۔اس سلسلے میں مستحقین کو آٹا،گھی،دال،چاول،چینی اور دوسری اشیا فراہم کی گئی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔ شیخ پرویز احمد نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے آئیں اور سفید پوش مستحق اور لاک ڈائون ،کرونا وبا سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کریں۔اس موقع پر کثیر تعداد میں بیوائوں غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں