45

ہیلتھ کارڈ اور نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں کوٹہ مختص کرنے کے لئے اقدامات کریں گے:ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ

گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ فوٹو جرنلسٹ مسائل کی نشاندہی کیلئے فرنٹ لائن میں کام کرتے ہیں، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مسائل کی درست نشاندہی سے رہنمائی کرنے والے پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ورکرز کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجرا اور نیا پاکستان ہاسنگ سکیم میں کوٹہ مختص کرنے کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ فوٹو جرنلسٹ معاشرہ کی آنکھ ہوتے ہیں جو نہ صرف مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ محکموں کی رہنمائی بھی کرتے ہیں،ضلعی انتظامیہ فوٹو جرنلسٹس کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جی انجم ریاض سیٹھی، با صالح عزیز، سب رجسٹرار را محمد سہیل،پی آر او ڈپٹی کمشنر حافظ عبدالوحید، با عبدالرافع بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد فاروق،جنرل سیکرٹری طارق بزمی، سینئر نائب صدر محمد ارشد، نائب صدر ذوالفقار زمان، جوائنٹ سیکرٹری عابد گوگا بٹ، فنانس سیکرٹری مرزا اکرم بیگ، سیکرٹری اطلاعات نذیر احمد مغل، ڈپٹی فنانس سیکرٹری شیخ سلمان، آفس سیکرٹری محمد علی سجن سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمحمد سہیل خواجہ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے ویژن کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے رمضان بازاروں سمیت اوپن مارکیٹ میں انفورسمنٹ اور خریداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ تقریب میں سابق صدر سید آفتاب رضوی، سابق جنرل سیکرٹری عبدالخالق، سکندر حیات، شہباز صدیقی، علی سکندر،ایچ اے حمید، محمد افتخار، رانا شفیق،میاں نذیرودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں