112

وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا، جہانگیر ترین

ملتان: ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ دیا،جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔
مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں