161

ٹرمپ کو ہار کا غصہ: الیکشن سیکیورٹی چیف برطرف

واشنگٹن ڈی سی:بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو امریکی صدر نے اعلان کیا کہ انہوں نے سائبر سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر سیکیورٹی ایجینسی(سیسا)کے چیف کرس کریبس کو انتخابات کی شفافیت کے بارے میں خلاف حقیقت تبصرے کی بنیاد پر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے تاحال انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور امریکی صدارتی الیکشن میں دھاندلی اور ووٹ چوری ہونے کے دعووں پر قائم ہیں اور مختلف ریاستوں میں نتائج رکوانے کے لیے قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔
انتخابات میں ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ وزیر دفاع مارک ایسپر کو بھی عہدے سے برطرف کرچکے ہیں جب کہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ جنوری میں سبکدوش ہونے سے قبل وہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر وارے اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل جنا ہیسپل کو بھی برطرف کرکے جائیں گے۔
دوسری جانب امریکی انتخابات کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کی ذمے داری ادا کرنے والے کرس کریبس نے صدر ٹرمپ کے دعووں کے برخلاف حالیہ انتخابات کو امریکی تاریخ کا محفوظ ترین انتخاب قرار دیا جس کی بنیاد پر انہیں برطرف کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں