27

چیمپئینز ٹرافی؛آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

دوسری جانب پی سی بی سربراہ محسن نقوی بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی کرائے جانے کاعندیہ دے چکے ہیں۔
فروری اور مارچ 2025کے مہینے میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان میں موجود آئی سی سی وفد نے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
وفد نے گراونڈ میں موجود ڈیجیٹل اسکرین، وی وی آئی پی باکسز اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ کا بھی معائنہ کیا۔
سینئیر مینجر ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور مینجر ایونٹ آپریشنز عون محمد زیدی نے تاریخی قذافی اسٹیڈیم مین گراونڈ،ڈریسنگ رومز، میڈیا سہولیات اوردوسرے انتطامات کا جائزہ لیا۔
قبل ازیں آئی سی سی وفد نے پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد پی سی بی کی تیاریوں اور انتظامات سے مطمن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں