26

پاکستانی کرکٹ ٹیم تربیت کے لئے پاک فوج کے حوالے

پی سی بی کے مطابق 29 کھلاڑی کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں فٹنس پریکٹس کریں گے اور فٹنس کیمپ کے لیے پاکستان آرمی کا تعاون حاصل ہو گا۔
پی سی بی نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ کھلاڑی 26 مارچ سے آٹھ اپریل تک تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے
پی سی بی نے کاکول اکیڈمی میں تربیت کے لیے جن 29 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث اور اعظم خان ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، ابرار احمد، عرفان خان نیازی، مہران ممتاز، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث روف اور محمد عامر شامل ہیں۔
اس سے قبل مئی 2016 میں بھی پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے کاکول میں کیمپ لگایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فوج کے تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق تربیت کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ آئندہ درپیش چیلنجز کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔
پی سی بی کے مطابق تجربہ کار کوچز اور ٹرینرز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے فٹنس معیار سمیت فیلڈ کی پرفارمنس پر توجہ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں