157

پی آئی اے عمرہ زائرین سے بھی ہاتھ کر گئی

پرواز اووربکنگ کی وجہ سے ایک درجن سے زائد عمرہ زائرین کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔ پرواز نہ ملنے پر عمرہ زائرین ایئرپورٹ پر ہی رل گئے۔
عملے کی جانب سے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر متاثرین نے پی آئی اے کے خلاف احتجاج کیا اور جلدازجلد دوسری پرواز سے جدہ روانگی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 میں اووربکنگ کے باعث عمرہ زائرین حجازِ مقدس روانہ نہ ہو سکے۔
دوسری جانب قومی ایئرلائن نے معاملے پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں