51

آسان ٹیکس ا سکیم تاجروں کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: حکومتی اسکیم میں آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
چئیر مین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے حکومت کی طرف سے تاجروں کیلئے اعلان کردہ اسکیم بارے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت کو آسان طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کے موجودہ حکومتی طریقہ کار کو سپورٹ کریں گے۔
سپریمنل کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر تاجر کو اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروانا چاہئے اور ریاست کی مدد کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں