39

پانی میں گر ے فون کا حل ایپل نے بتا دیا

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ آپ کو مشورہ دیتے نظر آئیںگئے
اس حوالے سے ایک مشورہ بہت نظر آیا کہ آئی فون اگر پانی میںگر جائے تو اس کو چاولوں میں رکھے سے ٹھیک ہو جاتا ہے
ایپل نے حال ہی میں خود کو اس بحث میں اس وقت شامل کیا جب اس نے ایک وارننگ جاری کی جس میں آئی فونز کو چاولوں میں سکھانے کیلئے رکھے جانے کے خلاف انتباہ تھا۔
درج ذیل وہ اقدامات تحریر کیے جارہے ہیں جس پر عملدرآمد کرکے آپ گیلے فونز کو موثر طریقے سے خشک کرسکتے ہیں:
(1) چارجنگ پورٹ اورسام سنگ ہیڈفونز جیک سے نمی نکالنے کے لیے کاٹن بڈ استعمال کرنے کی تجویز دیتا ہے جبکہ ایپل اس مشورہ کے خلاف ہے۔
(2) اگر فون پانی کے علاوہ کسی دوسرے قسم کے مائع میں گرا ہے جیسے کولڈڈرنک، سمندری پانی یا کلورین شدہ پانی وغیرہ، تو سام سنگ فون کو صاف پانی میں چند منٹ کے لیے بھگونے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا نمکیات صاف ہوجائیں۔
(3) تولیہ یا صاف کپڑے سے بیرونی حصے کو خشک کریں۔ سم کارڈ اور ہولڈر نکالیں اور اگر ممکن ہو تو فون کا پچھلا کور اور بیٹری بھی نکال کر خشک کریں ۔ اس کے علاوہ فون کو بند کر دیں۔ تاہم لیکن آئی فونز کو کھولا نہیں جا سکتا، اس لیے ایپل تجویز تجویز دیتا ہے کہ اسے آپ اپنے ہاتھ پر آہستہ سے اس طرح ماریں کہ چارجنگ اور ہیڈفونز کی پورٹس نیچے کی طرف ہوں تاکہ پانی باہر نکل سکے۔
علاوہ ازیں فون کو خشک کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن سلیکا جیل بھی ہے، یہ ایک خشک کرنے والا ایجنٹ ہے جو بہت زیادہ نمی جذب کرتا ہے۔ سلیکا جیل عام طور پر پیکٹس میں آتا ہے۔ یہ گوشت، سمندری غذاں یا جوتوں جیسی مصنوعات کے ساتھ بھی آتا تاکہ انہیں خشک رکھا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں