211

ملازمین کو نوکریوں سے نہیں نکالا جا رہا، ایمریٹس

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق کمپنی کی مالی پوزیشن مضبوط ہے۔ امارات ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ملازمین کوفارغ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے.
ترجمان نے کہا گردش کرنے والی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ ہم نے بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو فارغ کر دیا ہے
امارات ایئرلائن کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے پروازوں کی بحالی کے لیے تیاریوں کا حکم جاری کردیا ہے.
امارات ایئر لائن کے ترجمان نے اطمینان دلایا کہ کمپنی کی مالی پوزیشن مضبوط ہے. کمپنی کے حکام اپنے قابل اور تربیت یافتہ عملے کو کھونا نہیں چاہیں گے اور یہ فیصلہ امارات ایئرلائن کی اولیں ترجیح ہے اور رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں