21

لاس ویگاس میں امریکن انٹرنیشنل موٹر سائیکل ایکسپو کا انعقاد

کیلی فورنیا (عظمت گل سے )موٹر سائیکل بائیک اور پاور سپورٹس کے حوالہ سے دنیا کے منفرد امریکن انٹرنیشنل موٹر سائیکل ایکسپو کا انعقاد لاس ویگاس کے کنونشن سنٹر میں کیا گیا جس میں دنیا بھر سے اس صنعت سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاکستان سے پہلی مرتبہ سات مختلف کمپنیوں نے اس نمائش میں سٹائل لگائے جس کو بہت پذیرائی ملی اور اور لوگوں نے پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا رپورٹ کر رہے ہیں۔لاس ویگاس کے کنونشن سنٹر میں امریکن انٹرنیشنل موٹر سائیکل ایکسپو (نمائش) کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے اس صنعت سے وابستہ برانڈز، ڈسٹری بیوٹر رز ، ڈیلر اور میڈیا کی کثیر تعداد نے شرکت کی نمائش میں موٹر سائیکل کی جدید انجن ، سپیرپارٹس ، ہیلمٹ اور جیکٹس ڈریس کی نمائش کی گئی تھی پاکستان سے پہلی مرتبہ سات کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی قرالتعین فاطمہ ٹریڈ اینڈ انوسٹیمنٹ قونصلر پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس نے نمائش کے حوالہ سے ان کی رہنماء کی اور گائیڈ کیا قونصل جنرل آف پاکستان لاس اینجلس عاصم علی خان سے اس حوالہ سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اس نمائش میں شرکت خوش آئند ہے امریکن انٹرنیشنل موٹر سائیکل جیسی نمائش میں پاکستانی سٹائل توجہ کا مرکز رہے اور ان کی مصنوعات کو عالمی معیار کی مارکیٹ میں ان کا آنا خوش آئند ہے جس سے پاکستانی کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگیا جو ملکی معیشت کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں