190

بھارت کو کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائے، جس سے صورتِ حال کشیدہ ہو:چین

نئی دہلی :چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کو کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے، جس سے صورتِ حال کشیدہ ہو۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت کی مشرقی ریاست سکم میں چین اور بھارت کی مشترکہ سرحد پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی جوان زخمی ہو گئے تھے۔
دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پہلے پانچ مئی کو پینگانگ لیک کے نزدیک مشرقی لداخ میں جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد نو مئی کو شمالی سکم میں جھڑپ ہوئی۔
دونوں ملکوں کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھرا کے علاوہ ہاتھا پائی بھی کی۔
بھارت اور چین نے کہا ہے کہ وہ سرحدی تنازع کو طول دینے کے بجائے افہام و تفہم سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج موکنڈ نراوانے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پر ہمیشہ امن و استحکام کو برقرار رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں