186

2010میں مجھے ڈرایا دھمکایا گیا، میں کم عمر تھا دباو برداشت نہ کرسکا، ذوالقرنین

لاہور: ذوالقرنین حیدر نے الزام لگایا کہ2010میں مجھے ڈرایا دھمکایا گیا، میں کم عمر تھا دباو برداشت نہ کرسکا، یہ ایک پورا مافیا گروپ ہے، پی سی بی کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی، میرے کیریئر کے راستے میں بھی ان ہی لوگوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا اور واپسی کے لیے پرامید ہوں، میری چیئرمین پی سی بی اور ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ موقع دیا جائے۔
وکٹ کیپربیٹسمین ذوالقرنین حیدر بھی فکسنگ ایشو پر ایک بار پھر میدان میں آگئے، اپنے ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے عمر اکمل پر تین سالہ پابندی کو کم قرار دیتے ہوئے تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ بیٹسمین کی تمام جائیداد بھی ضبط ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں