200

امریکی سیاست دان بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں، جینگ شوانگ

امریکی سیاستدان مسلسل سچ کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا صرف ایک مقصد ہے کہ وبا کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری سے نظریں چراو اور اس معاملے سے لوگوں کی توجہ ہٹاو۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سیاستدانوں کو اپنے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے اور وبا کو پھیلنے سے جلد سے جلد روکنے کے طریقے ڈھونڈنے چاہیں۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک کورونا وائرس کو لے کر دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان کشمکش بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں