196

لذیذ ترین حیدرآبادی بریانی گھر پر پکانے کا آسان طریقہ

اجزا:

بکرے کا گوشت ۔۔۔ایک کلوگرام

باسمتی چاول۔۔۔ آدھ کلو

گرم مصالحہ ثابت۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

لہسن اور ادرک کا پیسٹ ۔۔۔دو کھانے کے چمچ

پیاز بران۔۔۔ دو کپ

پودینے کے پتے

دہی۔۔۔ دو کپ

ہلدی پاڈر۔۔۔ ایک چمچ

نمک حسب ذائقہ

کشمیری مرچ ۔۔۔ایک کھانے کا چمچ

آئل ۔۔۔پانچ کھانے کے چمچ

زعفران اور دودھ تھوڑاسا

ترکیب:

گوشت کو دھو کر اس میں مصالحہ جات اور دہی ڈال کر اسے فریج میں ساری رات رکھا رہنے دیں تا کہ مصالحہ جات گوشت میں رچ بس جائیں۔
پاک، بھارت سیریز کا معاملہ، بی سی سی آئی نے بھی بالآخر جواب دیدیا مگر کیا؟ جان کر آپ کو صرف اور صرف افسوس ہی ہو گا
پانی میں نمک ڈال کر چاول اس میں اس حد تک ابالیں کہ وہ آدھے کچے رہیں۔اس کے بعد پیاز کو آدھا بران کر کے گوشت میں ڈالیںاور پکالیں، اس کے بعد اس پر چاولوں کی تہہ لگائیںاور ساتھ ہی پودینے کے پتے بھی ڈالیں۔پھر دودھ میں زعفران کو حل کر لیں اور اسے ہانڈی میں ڈال دیں۔اس کے بعد پانڈی کو بند کردیں اور 45منٹ تک دم دیں۔انتہائی مزیدار بریانی تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں