261

اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکدے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا

دی ہیگ: اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت آئی سی جے (International Court Of Justice) نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور بالخصوص رفح میں ملٹری آپریشن روکنے کے لیے جنوبی افریقا کے مقدمے کا آج فیصلہ سنا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام  نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 7 مئی کو رفح میں ملٹری آپریشن شروع کیا جس کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عالمی عدالت کے صدر نواف سلام نے 2 کے مقابلے میں 13 کی اکثریت سے کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری بند کرنے اور اس مقصد کے لیے اُٹھائے اقدامات سے ایک ماہ کے اندر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں