امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کچھ ریاستوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پولنگ کا آغاز ہوا جبکہ بعض ریاستوں میں پولنگ سٹینشز صبح آٹھ بجے کُھلے۔صدر کے عہدے کے لیے مدمقابل امیدوار کو کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ قومی سطح پر کُل 538 الیکٹورل ووٹس یا الیکٹرز ہوتے ہیں جبکہ امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
96