103

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

لاہور:موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا کہ آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواں کا میپ جاری کردیا جس کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوگیا۔
ناسا نے فضائی امیج بھی جاری کر دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ میں شدت آئی،
ہواں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی جبکہ گزشتہ پانچ دن تک اوسط 180 پر رہی تھی۔
بھارت سے آنے والی تیز ہواں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا جس کے باعث شہری بیمار ہونے لگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں